Posts

Showing posts from October, 2022

Best Islamic and urdu poetry with images

Image
  *جس دیس سے ماؤں بہنوں کو* *اغیار اٹھا کر لےجائیں* *جس دیس سےقاتل غنڈوں کو*  *اشراف چھڑا کر لےجائیں* *جس دیس کی کورٹ کچہری میں* *انصاف ٹکوں پر بکتا ہو* *جس دیس کا منشی قاضی بھی* *مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو* *جس دیس کے چپے چپے پر*  *پولیس کے ناکے ہوتے ہوں* *جس دیس کے مندر مسجد میں* *ہر روز دھماکے ہوتے ہوں* *جس دیس میں جاں کے رکھوالے* *خود جانیں لیں معصوموں کی* *جس دیس میں حاکم ظالم ہوں* *سسکی نہ سنیں مجبوروں کی* *جس دیس کے عادل بہرے ہوں*  *آہیں نہ سنیں معصوموں کی* *جس دیس کی گلیوں کوچوں میں*  *ہر سمت فحاشی پھیلی ہو* *جس دیس میں بنت حوا کی*  *چادر بھی داغ سے میلی ہو* *جس دیس میں آٹےچینی کا* *بحران فلک تک جا پہنچے* *جس دیس میں بجلی پانی کا*  *فقدان حلق تک جا پہنچے* *جس دیس کے ہر چوراہے پر* *دو چار بھکاری پھرتے ہوں* *جس دیس میں روز جہازوں سے*  *امدادی تھیلے گرتے ہوں* *جس دیس میں غربت ماؤں سے* *بچے نیلام کراتی ہو* *جس دیس میں دولت شرفاء سے*  *ناجائز کام کراتی ہو* *جس دیس کے عہدیداروں سے*  *عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں* *جس دیس کے سادہ