Posts

Showing posts with the label Islamic poetry

Best poetry about ramadan استغفر الله.ماشاءاللہ

Image
 *🌱مُخْتَـــصَـر پُر اَثَــر🌱* *شـــــــک ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کا سکون حرام کر دیتی ہے* *🍂ارشـاد نـوری🍂* ______________________ *🌱مُخْتَـــصَـر پُر اَثَــر🌱* *تمہارا باپ دنیا کا واحد شخص ہے جو تمہیں خود سے بہتر بنانے کی خواہش اور کوشش کرتا ہے* *🍂ارشـاد نـوری🍂* ______________________ *🌱مُخْتَـــصَـر پُر اَثَــر🌱* *کبھی کبھی ہمیں خاموش رہنا پڑتا ہے اس لئے نہیں کہ ہم ڈرتے ہیں بلکہ اس لئے کہ رشتے ہمیں بحث سے زیادہ پیارے ہوتے ہیں* *🍂ارشـاد نـوری🍂* ____________________  *صبح کا آغازدرود شریف سے کریں* 💛💜💛﷽☘💚☘ *اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ💛💓💛💚* 💙💛💙 *اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*💓💛  *🌱مُخْتَـــصَـر پُر اَثَــر🌱* *‏کسی کے عيبوں کے بارے* *ميں سوچنا بھی ايک عيب ہے* *🍂ارشـاد نـوری🍂*  *🌱مُخْتَـــصَـر پ...

poetry with Islam.Poetry of Hazrat Muhammad S A W

Image
 poetry with Islam.Poetry of Hazrat Muhammad S A W _~لكھا ھوا سب چھوڑ کے قرآن پڑھا کر_ _~"اَلملک "پڑھا کرکبھی"رحمن"پڑھا کر_ _~"حم" پڑھا کر کبھی "یسین" پڑھا کر_ _~"انعام" پڑھا کر کبھی "فرقان" پڑھا کر_ _~"انفال" پڑھا کر کبھی" اعراف" پڑھا کر_ _~"احزاب" پڑھا کر کبھی "عمران" پڑھا کر_ _~"احقاف" پڑھا کر کبھی "ماعون" پڑھا کر_ _~"اخلاص" پڑھا کر کبھی" انسان" پڑھا کر_ _~"اَلنور" پڑھا کر کبھی" اَلطور" پڑھا کر_ _~"اَلروم" پڑھا کر کبھی" لقمان "پڑھا کر_ _~اس نورکا، والله ! متبادل نہیں کوئی_ _~فرصت ھے تو اللهﷻکی برھان پڑھا کر_ _~نازل ھوا ھے قلبِ محمدﷺ پہ یہ پیغام_ _~دستورحيات يہ حضرتِ انسان پڑھا کر_ _~پڑھ سیدِکونین و شہِ دیں کےفرا میں_ _~ک چھ روشنئ قبرکاسامان پڑھا کر_۔ ______________***_____________

Urdu poetry with images And Islamic poetry

Image
 Best poetry with images  🍃🍃☘🌿🌿    🍃🍃☘🌿🌿         توحید و سنّت کے اجالے ہوں، شرک اور بدعت کے اندھیرے نہ ہوں ... ایمان و اخلاص کے باغات ہوں، نفاق اور مفاد پرستی کے بیاباں نہ ہوں ... یقین و تصدیق کے ٹھوس پہاڑ ہوں، الحاد اور زندقہ کے بھربھرے ٹیلے نہ ہوں ... تسلیم و رضا کی نرم ہوائیں ہوں، تشکیک اور انکار کے طوفانی بگولے نہ ہوں ... اطاعت و انقیاد کے سبزہ زار ہوں، بغاوت اور سرکشی کے چٹیل میدان نہ ہوں ... توسط و اعتدال کے شفاف گہرے سمندر ہوں، غلو کے بھنور اور اِرجاء کی دلدلیں نہ ہوں ... اسلامی شریعت کی بہاریں ہوں، شیطانی سلطنت کی خزائیں نہ ہوں ... وفا کے پھول ہوں، جفا کے کانٹے نہ ہوں ... سچائی کی کیاریاں ہوں، جھوٹ کی جھاڑیاں نہ ہوں ... اخوّت کی سحر انگیز نیلی جھیل ہو، خود غرضی کا گندا غلیظ جوہڑ نہ ہو ... مروت کی مہک ہو، بے رخی کی سڑاند نہ ہو ... محبت کا گلزار ہو، نفرت کا آتش کدہ نہ ہو ... اسلام کی ہریالی و تازگی ہو، کفر کی خشک سالی اور افسردگی نہ ہو ... دین دار کی عزت اور دین کا غلبہ ہو، بے دین کی شوکت اور لادینیت کا حملہ نہ ہو ... غرض: حق ک...

Poetry New Urdu with pictures||Best ghazal and tea poetry

Image
Best ghazal and tea poetry    ميری چاہت کا تقاضا ہے کہ ميرا ہمسفر بھی چائے پینے والا ہو ♥️🙈🙈🙂🙂🙃 اک چائے کا تو سہارا ہے ورنہ کون ہمارا ہے چائے کی تعریف کرنے کو جب بھی قافیہ جوڑا ہے مجھے احساس یہی ہوا ہے کہ میرا علم تھوڑا ہے یہ زمیں و آسماء کہاں تیری وسعت کو پا سکے الہی۔۔۔ اک میرا ہی دل ہے جہاں تو سما سکے 🦋 ‌❤️⁩ہمیں شاعری کا شوق کہاں_💞ہم تو تیری چاہت کی تفسیر لکھتے ہیں💕🦋 🦋❤پیش کرتے ہیں تمھیں حرف عقیدت____💞ہم تو تمہیں دل کی تعبیر لکھتے ہیں۔ ‌🦋💕🦋 ‌❤️ ⁩ لکھا ڈاکٹر نے داوی کی جگہ چائے کا نام  یہ بھی لکھا صبح دوپہر اور شام 😉😉😉 ۔ 🍂🥀  نے میرے کان میں سرگوشی کی : میں تم سے پیار کرتی ہوں ❤️ میں نے کہا : اسے میرے دوساُسرے کان میں بھی دُہراؤ ، تاکہ میں اپنا توازن بحال کر سکوں ۔۔۔۔!! غزل در در بھٹک رہا تھا سہارا کوئی نہ تھا سر پہ کسی کے ہاتھ کا سایہ کوئی نہ تھا آنکھیں بچھائے بیٹھے تھے ہم جن کی راہ میں بچ کر وہ ایسے نکلے کہ رشتہ کوئی نہ تھا اس راستے میں چھوڑ گئی گردشِ حیات جس راستے سے یار نکلتا کوئی نہ تھا محدود ہو کے رہ گئی یہ زندگی مری اس بے رحم زمانے میں ا...

Urdu poetry with images | Islamic poetry with pictures| Best love ❤️ poetry with pictures

Image
 *”تھا ارادہ تیری فریاد کریں   حاکم سے؛**   *”وہ بھی کم بخت ترا   چاہنے والا نکلا " ہم تیر ے خوابوں کی جنت سے نکل کر آ گئے                                                                   دیکھ  تیرا  قصر  عالی  شان  خالی  کر  دیا ہم میں ہی تھی نہ کوئی بات یاد نہ تم کو آ سکے تم نے ہمیں بھلا دیا ہم نہ تمہیں بھلا سکے تم ہی اگر نہ سن سکے قصۂ غم سنے گا کون کس کی زباں کھلے گی پھر ہم نہ اگر سنا سکے ہوش میں آ چکے تھے ہم جوش میں آ چکے تھے ہم بزم کا رنگ دیکھ کر سر نہ مگر اُٹھا سکے رونقِ بزم بن گئے لب پہ حکایتیں رہیں دل میں شکایتیں رہیں لب نہ مگر ہِلا سکے شوقِ وصال ہے یہاں لب پہ سوال ہے یہاں کس کی مجال ہے یہاں ہم سے نظر ملا سکے ایسا ہو کوئی نامہ بر بات پہ کان دھر سکے سن کے یقین کرسکے جا کے انہیں سنا سکے عجز سے اور بڑھ گئی برہمیِ مزاجِ دوست اب وہ کرے علاجِ دوست جس کی...

Islamic poetry and urdu poetry with pictures poetry with images

Image
  Islamic poetry and urdu poetry with pictures poetry with images  درد کی دل پہ حکومت تھی کہاں تھااس وقت جب مجھےتیری ضرورت تھی کہاں تھا اس وقت موت   کے  سکھ میں چلا   مجھے  دیکھنے  کو  زندہ رہنے کی مصیبت تھی کہاں تھااس وقت دل کے دریاؤں اب ریت ہےصحراؤں  کی  جب مجھے تم سےمحبت تھی کہاں تھااس وقت صدمہ تو ہے مجھے بھی کہ تجھ سے جدا ہوں میں🖤🥀   لیکن یہ سوچتا ہوں کہ اب تیرا کیا ہوں میں🖤🥀     کیا جانے کس ادا سے لیا تو نے میرا نام🖤🥀   دنیا سمجھ رہی ہے کہ سچ مچ ترا ہوں میں🖤🥀    Sadma To Hai Mujhe Bhi Ki Tujhse Juda Hun Mai   Lekin Ye Sochta Hun Ki Ab Tera Kya Hun Mai     Kya Jaane Kis Ada Se Liya Tune Mera Naam   Duniya Samajh Rahi Hai Ki Sach-Much Tera hun Mai میری آنکھوں میں جالے پڑ گئے ہیں تمہاری مسکراہٹ میں مہکتی شام کا  جادو  تمہاری گفتگو میں موسم گل کی  فسوں کاری  تمہارے پیرہن پر خواہشوں کی تتلیاں  رقصاں...

love Best Urdu news poetry

Image
 : یادوں  میں  تیری  یاد  کیا  یاد  تھی  کچھ  یاد  نہیں  تیری  یادوں  میں  سب  بھول  گئے  کیا  بھول  گئے  کچھ   یاد  نہیں کوئی کیوں میرا انتظار کرے گا ......🍂🍁 اپنی زندگی میرے لئے کیوں بیکار کرےگا ہم کونسا کسی کے لئے خاص ہیں.....😊 کیا سوچ کر کوئی ہمیں یاد کرے گا!!.... دسمبر کی سردی ہے اس کے ہی جیسی ذرا سا جو چھو لے بدن کانپتا ہے ۔🍂🥀 مجھے محسوس ہوتا ہے کہ لطفِ زندگی کم ہے  غمِ دل حد سے بڑھ کر ہے ، میسر اب خوشی کم ہے  مسلسل دل کی بے چینی کو کیا کہتے ہیں دل والو ؟ تمہیں معلوم ہو شاید ، مجھے تو آگہی کم ہے ۔!! ۔🍂🥀 کوئی مضبوط سی زنجیر بھیجو  تمہاری یاد پاگل ہو چکی ہے ۔۔۔💔 اپنے ہونٹوں پہ دسمبر کی شکایت لےکر...! خشک پتےمیرے پیروں سے لپٹ جاتے ہیں... !! درد کی دل پہ حکومت تھی کہاں تھااس وقت جب مجھےتیری ضرورت تھی کہاں تھا اس وقت موت   کے  سکھ میں چلا   مجھے  دیکھنے  کو  زندہ رہنے کی مصیبت تھی کہاں تھااس وقت دل کے دریاؤں اب...

Best New Urdu Poetry for 💜 touch Love 💕 poetry nabi hazrat Muhammad S,A,W ki Poetry

Image
 Lovely 💜 touch poetry  کوزے میں آب،خاک میں دانہ تو ہے نہیں پھر بھی یہ شہر چھوڑ کے جانا تو ہے نہیں میں نے تو خود کو تیرے تصرف میں دے دیا اب دسترس میں میری زمانہ تو ہے نہیں سچ بول کر ہی دیکھ لوں شاید وہ مان جائے اس نے میرے فریب میں آنا تو ہے نہیں یہ دل تیرے سلوک اب روٹھتا نہیں یہ جانتا ہے تو نے منانا تو ہے نہیں پھر کس لئے ہیں نیند کی دیدہ دلیریاں  آنکھوں نے کوئی خواب دکھانا تو ہے نہیں رخت سفر میں اپنے دعائیں بھی باندھ لو واں سے کسی نے لوٹ کے آنا تو ہے نہیں ناپیں گے سوتے جاگتے طول شب فراق تم نے ہمارے خواب میں آنا تو ہے نہیں حیراں ہو کس لئے میری حالت کو دیکھ کر اس عاشقی کا کوئی زمانہ تو ہے نہیں پھرتا ہے اب عدو مری آنکھوں کے آس پاس وہ جانتا ہے اس کا نشانہ تو ہے نہیں دھوتے ہیں اشک روز پرانے نوادرات آنکھوں کے پاس اور خزانے تو ہیں نہیں بیٹھا رہوں گا چھپ کے اندھیرے کی آنکھ میں میں نے کوئی چراغ جلانا تو ہے نہیں ممکن نہیں ہے تم سے ملاقات اور ہو اور میرے پاس کوئی بہانہ تو ہے نہیں نامعلوم نہ کہیں جہاں میں اماں مِلی، جو اماں مِلی تو کہاں مِلی مرے جُرمِ خانہ خراب کو ترے عفوِ بندہ نواز...

Best poetry about youths action in the social evolution

Image
 اے امت مسلمہ کے لاپرواہ نوجوان...  کوئی جواز فراہم کرو اے امت مسلمہ کے لاپرواہ نوجوان.. .  کوئی جواز فراہم کرو کہ میں...  تمھاری بہادی کے قصے لکھ سکوں...  میں لکھوں...  یہ جو ابھی نقاب پوش شہسوار، گھوڑے کی سموں سے چنگاریاں اڑاتا گیا ہے...  اسے اور کوئی غم نہ تھا...  سوائے اس کے... کہ... خدا کے دین کی حرمت پہ  بہت سے ہاتھ اٹھے تھے... یہ سوال اٹھے تھے... کیا اب کوئی محمد بن قاسم، طارق بن زیاد،  صلاح الدین ایوبی نہیں بچا...؟؟؟  میں لکھوں...  یہ جو ابھی نقاب پوش شہسوار، آنکھوں کی سرخی میں طوفان لپیٹے گزرا ہے...  اسے اور کوئی غم نہ تھا...  سوائے اس کے،  کہ بد شکل بونوں کی محفل میں یہ  قہقہے لگا کر، روز یہ کہا جاتا تھا...  خدا پرستوں کی بستی میں، اب کوئی قد آور نہیں رہا...  عصمتوں کا محافظ،  کوئی غیرت مند دلاور نہیں رہا... مجھے جواز دو... میں لکھوں...  یہ جو ابھی نقاب پوش شہسوار، بجلی کی سرعت سے، سرپٹ آندھی کی مانند گزرا ہے... اسے اور کوئی غم نہ تھا...  سوائے اس کے کہ... اس کے رسول ﷺ کی ا...

Best Poetry in Hindi urdu

Image
 LOve 💖 😢 poetry تحــقیر کرو تم عـــورت کی' پھر ناچ کے بولو آزادی  چــــادر کو تم پامال کرو ' دیــــــوار پہ لکّھــــو آزادی  تم عزّت ،عَصمت،غیرت کا' مفہوم بدل دو شہرت سے سڑکوں پر جاکر راج کرو اور زور سے چیخو آزادی  تم آوارہ بدچَـــلنی کا تعـویـــذ پہَـن لـــو گـــــردن میں آواز ے کَسیں لونڈے تم پر ' تو شـــور مچاؤ " آزادی" گھر کے ہر کام سے بیزاری دفتر سے تم کو رغبت ہے گھــر زندان لگے تم کو اور جـــاب کو سمجھــو آزادی دوچــــــار کتابیں مذہب کی' اب پڑھ لینا تم آنٹی جی! پھـــــرجــــا کر اپنی پلٹن کو ' حق بات بتانا آنٹی جی! مغـــرب کے جھوٹے برتن میں' ہے کھانا پینا راس تمھیں کھوٹے سکّوں جیسے نعرے' لگتے ہیں کیوں خاص تمھیں دس بارہ وَلگر نعـــــــروں سے' تقدیـــر بدل سکتی ہوتم ؟ دل کے خانے سے شوہر کی ' تصویر بدل سکتی ہو تم ؟ اونچی ہِیـل کی سَـینڈل سے' کیا" کے ۔ٹو " سَر کر پاؤ گی؟ چھوڑ زمین ۔۔۔ گَر اُڑنا ہے تو منہہ کے بَل گِـر جاؤ گی کس بھول میں ہو تم آنٹی جی! کس خواب محل میں رہتی ہو؟ کیوں عزۤت تم کو راس نہیں' جـو ...

Urdu and Islamic poetry

Image
اداسی آور عید میں اُن کو کیسے کہوں ‘مبارک‘؟ وہ جن کے نورِ نظر گئے ہیں وہ مائیں جن کے جگر کے ٹکڑے گُلوں کی صورت بکھر گئے ہیں وہ جن کی دکھ سے بھری دعائیں فلک پہ ہلچل مچا رہی ہیں میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں اداس عیدیں منا رہی ہیں وہ بچے عیدی کہاں سے لیں گے؟ تباہ گھر میں جو پل رہے ہیں وہ جن کی مائیں ہیں نذرِ آتش وہجن کے آباء جل رہے ہیں وہ جن کی ننھی سی پیاری آنکھیں ہزاروں آنسو بہا رہی ہیں میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں اداس عیدیں منا رہی ہیں بتاؤ اُن کو میں عمدہ تحفہ کہاں سے کر کے تلاش بھیجوں؟ بہن کو بھائی کی نعش بھیجوں یا ماں کو بیٹے کی لاش بھیجوں؟ جہاں پہ قومیں بہت سے تحفے بموں کی صورت میں پا رہی ہیں میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں اداس عیدیں منا رہی ہیں وہاں سجانے کو کیا ہے باقی؟ جہاں پہ آنسو سجے ہوئے ہیں جہاں کی مہندی ہے سرخ خوں کی جنازے ہر سُو سجے ہوئے ہیں جہاں پہ بہنیں شہیدِ حق پر ردائے ابیض سجا رہی ہیں میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں اداس عیدیں منا رہی ہیں 😢😢

islamic poetry best poetry

Image
  Kaaba Ki Ronaq Kaaba Ka Manzar Allah Ho Akbar – Allah Ho Akbar کعبہ کی رونق کعبہ کا منظر الله  اکبر – الله اکبر Allah Ho Akbar – Allah Ho Akbar کعبہ کی رونق کعبہ کا منظر الله اکبر – الله اکبر

Best Islamic and urdu poetry with images

Image
  *جس دیس سے ماؤں بہنوں کو* *اغیار اٹھا کر لےجائیں* *جس دیس سےقاتل غنڈوں کو*  *اشراف چھڑا کر لےجائیں* *جس دیس کی کورٹ کچہری میں* *انصاف ٹکوں پر بکتا ہو* *جس دیس کا منشی قاضی بھی* *مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو* *جس دیس کے چپے چپے پر*  *پولیس کے ناکے ہوتے ہوں* *جس دیس کے مندر مسجد میں* *ہر روز دھماکے ہوتے ہوں* *جس دیس میں جاں کے رکھوالے* *خود جانیں لیں معصوموں کی* *جس دیس میں حاکم ظالم ہوں* *سسکی نہ سنیں مجبوروں کی* *جس دیس کے عادل بہرے ہوں*  *آہیں نہ سنیں معصوموں کی* *جس دیس کی گلیوں کوچوں میں*  *ہر سمت فحاشی پھیلی ہو* *جس دیس میں بنت حوا کی*  *چادر بھی داغ سے میلی ہو* *جس دیس میں آٹےچینی کا* *بحران فلک تک جا پہنچے* *جس دیس میں بجلی پانی کا*  *فقدان حلق تک جا پہنچے* *جس دیس کے ہر چوراہے پر* *دو چار بھکاری پھرتے ہوں* *جس دیس میں روز جہازوں سے*  *امدادی تھیلے گرتے ہوں* *جس دیس میں غربت ماؤں سے* *بچے نیلام کراتی ہو* *جس دیس میں دولت شرفاء سے*  *ناجائز کام کراتی ہو* *جس دیس کے عہدیداروں سے*...

Best poetry in English

Image
 *جس دیس سے ماؤں بہنوں کو* *اغیار اٹھا کر لےجائیں* *جس دیس سےقاتل غنڈوں کو*  *اشراف چھڑا کر لےجائیں* *جس دیس کی کورٹ کچہری میں* *انصاف ٹکوں پر بکتا ہو* *جس دیس کا منشی قاضی بھی* *مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو* *جس دیس کے چپے چپے پر*  *پولیس کے ناکے ہوتے ہوں* *جس دیس کے مندر مسجد میں* *ہر روز دھماکے ہوتے ہوں* *جس دیس میں جاں کے رکھوالے* *خود جانیں لیں معصوموں کی* *جس دیس میں حاکم ظالم ہوں* *سسکی نہ سنیں مجبوروں کی* *جس دیس کے عادل بہرے ہوں*  *آہیں نہ سنیں معصوموں کی* *جس دیس کی گلیوں کوچوں میں*  *ہر سمت فحاشی پھیلی ہو* *جس دیس میں بنت حوا کی*  *چادر بھی داغ سے میلی ہو* *جس دیس میں آٹےچینی کا* *بحران فلک تک جا پہنچے* *جس دیس میں بجلی پانی کا*  *فقدان حلق تک جا پہنچے* *جس دیس کے ہر چوراہے پر* *دو چار بھکاری پھرتے ہوں* *جس دیس میں روز جہازوں سے*  *امدادی تھیلے گرتے ہوں* *جس دیس میں غربت ماؤں سے* *بچے نیلام کراتی ہو* *جس دیس میں دولت شرفاء سے*  *ناجائز کام کراتی ہو* *جس دیس کے عہدیداروں سے*...

BEST good sayings اچھی باتیں

Image
🌳🌳 سکن کے لیے وضو کا پانی جگر کے لیے قرآن کی تلاوت صحت کے لیے نماز اور خوش رہنے کے لیے اللہ کا ذکر کیا کرو اچھی بات پھیلانا صدقہ جاریہ ہے