Best Islamic and urdu poetry with images

 


*جس دیس سے ماؤں بہنوں کو*

*اغیار اٹھا کر لےجائیں*


*جس دیس سےقاتل غنڈوں کو* 

*اشراف چھڑا کر لےجائیں*


*جس دیس کی کورٹ کچہری میں*

*انصاف ٹکوں پر بکتا ہو*


*جس دیس کا منشی قاضی بھی*

*مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو*


*جس دیس کے چپے چپے پر* 

*پولیس کے ناکے ہوتے ہوں*


*جس دیس کے مندر مسجد میں*

*ہر روز دھماکے ہوتے ہوں*


*جس دیس میں جاں کے رکھوالے*

*خود جانیں لیں معصوموں کی*


*جس دیس میں حاکم ظالم ہوں*

*سسکی نہ سنیں مجبوروں کی*


*جس دیس کے عادل بہرے ہوں* 

*آہیں نہ سنیں معصوموں کی*


*جس دیس کی گلیوں کوچوں میں* 

*ہر سمت فحاشی پھیلی ہو*


*جس دیس میں بنت حوا کی* 

*چادر بھی داغ سے میلی ہو*


*جس دیس میں آٹےچینی کا*

*بحران فلک تک جا پہنچے*


*جس دیس میں بجلی پانی کا* 

*فقدان حلق تک جا پہنچے*


*جس دیس کے ہر چوراہے پر*

*دو چار بھکاری پھرتے ہوں*


*جس دیس میں روز جہازوں سے* 

*امدادی تھیلے گرتے ہوں*


*جس دیس میں غربت ماؤں سے*

*بچے نیلام کراتی ہو*


*جس دیس میں دولت شرفاء سے* 

*ناجائز کام کراتی ہو*


*جس دیس کے عہدیداروں سے* 

*عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں*


*جس دیس کے سادہ لوح انساں*

*وعدوں پہ ہی ٹالےجاتے ہوں*


*اس دیس کے ہر اک لیڈر پر* 

*سوال اٹھانا واجب ہے*


*اس دیس کے ہر اک حاکم کو*

*سولی پہ چڑھانا واجب ہے*


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Poetry New Urdu with pictures||Best ghazal and tea poetry

Best lovely poetry

English POEM DREAM motivation