Best New Urdu Poetry for 💜 touch Love 💕 poetry nabi hazrat Muhammad S,A,W ki Poetry

 Lovely 💜 touch poetry 



کوزے میں آب،خاک میں دانہ تو ہے نہیں
پھر بھی یہ شہر چھوڑ کے جانا تو ہے نہیں

میں نے تو خود کو تیرے تصرف میں دے دیا
اب دسترس میں میری زمانہ تو ہے نہیں

سچ بول کر ہی دیکھ لوں شاید وہ مان جائے
اس نے میرے فریب میں آنا تو ہے نہیں

یہ دل تیرے سلوک اب روٹھتا نہیں
یہ جانتا ہے تو نے منانا تو ہے نہیں

پھر کس لئے ہیں نیند کی دیدہ دلیریاں 
آنکھوں نے کوئی خواب دکھانا تو ہے نہیں

رخت سفر میں اپنے دعائیں بھی باندھ لو
واں سے کسی نے لوٹ کے آنا تو ہے نہیں

ناپیں گے سوتے جاگتے طول شب فراق
تم نے ہمارے خواب میں آنا تو ہے نہیں

حیراں ہو کس لئے میری حالت کو دیکھ کر
اس عاشقی کا کوئی زمانہ تو ہے نہیں

پھرتا ہے اب عدو مری آنکھوں کے آس پاس
وہ جانتا ہے اس کا نشانہ تو ہے نہیں

دھوتے ہیں اشک روز پرانے نوادرات
آنکھوں کے پاس اور خزانے تو ہیں نہیں

بیٹھا رہوں گا چھپ کے اندھیرے کی آنکھ میں
میں نے کوئی چراغ جلانا تو ہے نہیں

ممکن نہیں ہے تم سے ملاقات اور ہو
اور میرے پاس کوئی بہانہ تو ہے نہیں

نامعلوم

نہ کہیں جہاں میں اماں مِلی، جو اماں مِلی تو کہاں مِلی

مرے جُرمِ خانہ خراب کو ترے عفوِ بندہ نواز میں

بہانے کیوں تلاش کرتے ہوں مصروف ہونے کا 
ہمیں اس سرد موسم.. 
میں تری یادیں ستاتی ہیں..!! 

تمہیں احساس...


ہونے تک دسمبر بیت جائے گا.


بس اتنا کہہ دو اب دل میں جگہ نہیں رہی

تم 31 دسمبر کو  سال بدلتا دیکھو گے


اور ہم نے سال بھر لوگوں کو بدلتے دیکھا ہے
جن کے آنے سے روشن ہوئے دوجہاں
ان کے قدموں کی برکت پہ لاکھوں سلام

💗💗💗💗💗💗💗💗💓💗💗💗

جس خواب میں ہوجائے دیدار نبیﷺ حاصل.اے عشق کبھی ہم کو بھی وہ نیند سلا دے


Comments

Popular posts from this blog

Poetry New Urdu with pictures||Best ghazal and tea poetry

Best lovely poetry

English POEM DREAM motivation