Urdu poetry with images | Islamic poetry with pictures| Best love ❤️ poetry with pictures

 *”تھا ارادہ تیری فریاد کریں 

 حاکم سے؛** 


 *”وہ بھی کم بخت ترا


 چاہنے والا نکلا "


ہم تیرے خوابوں کی جنت سے نکل کر آ گئے                                                           

       دیکھ  تیرا  قصر  عالی  شان  خالی  کر  دیا


ہم میں ہی تھی نہ کوئی بات یاد نہ تم کو آ سکے

تم نے ہمیں بھلا دیا ہم نہ تمہیں بھلا سکے


تم ہی اگر نہ سن سکے قصۂ غم سنے گا کون

کس کی زباں کھلے گی پھر ہم نہ اگر سنا سکے


ہوش میں آ چکے تھے ہم جوش میں آ چکے تھے ہم

بزم کا رنگ دیکھ کر سر نہ مگر اُٹھا سکے


رونقِ بزم بن گئے لب پہ حکایتیں رہیں

دل میں شکایتیں رہیں لب نہ مگر ہِلا سکے


شوقِ وصال ہے یہاں لب پہ سوال ہے یہاں

کس کی مجال ہے یہاں ہم سے نظر ملا سکے


ایسا ہو کوئی نامہ بر بات پہ کان دھر سکے

سن کے یقین کرسکے جا کے انہیں سنا سکے


عجز سے اور بڑھ گئی برہمیِ مزاجِ دوست

اب وہ کرے علاجِ دوست جس کی سمجھ میں آ سکے


اہلِ زباں تو ہیں بہت کوئی نہیں ہے اہلِ دل

کون تِری طرح حفیظ درد کے گیت گا سکے


( حفیظ 


سیاسی مسندوں کی پاسبانی کیوں نہیں کرتے

کہ سچے لوگ آخر حکمرانی کیوں نہیں کرتے


اسی اک بات نے مجھ کو پریشاں کر کے رکھا ہے

مرے اشعار میری ترجمانی کیوں نہیں کرتے


تمہاری شان میں وہ لب کشائی کرتا رہتا ہے

پلٹ کر تم کبھی آتش بیانی کیوں نہیں کرتے


بشر کے ہی مقدر میں لکھیں کیا ہجرتیں ساری

فرشتو تم کبھی نقل مکانی کیوں نہیں کرتے


اگر کچھ بھی کہو ان سے نکل آتی ہیں تلواریں

خدا وہ گفتگو آخر زبانی کیوں نہیں کرتے...!!!




Comments

Popular posts from this blog

Poetry New Urdu with pictures||Best ghazal and tea poetry

Best lovely poetry

English POEM DREAM motivation