Best Poetry in Hindi urdu

 LOve 💖 😢 poetry

Best Poetry

تحــقیر کرو تم عـــورت کی' پھر ناچ کے بولو آزادی 

چــــادر کو تم پامال کرو ' دیــــــوار پہ لکّھــــو آزادی 


تم عزّت ،عَصمت،غیرت کا' مفہوم بدل دو شہرت سے

سڑکوں پر جاکر راج کرو اور زور سے چیخو آزادی 


تم آوارہ بدچَـــلنی کا تعـویـــذ پہَـن لـــو گـــــردن میں

آواز ے کَسیں لونڈے تم پر ' تو شـــور مچاؤ " آزادی"


گھر کے ہر کام سے بیزاری دفتر سے تم کو رغبت ہے

گھــر زندان لگے تم کو اور جـــاب کو سمجھــو آزادی


دوچــــــار کتابیں مذہب کی' اب پڑھ لینا تم آنٹی جی!

پھـــــرجــــا کر اپنی پلٹن کو ' حق بات بتانا آنٹی جی!


مغـــرب کے جھوٹے برتن میں' ہے کھانا پینا راس تمھیں

کھوٹے سکّوں جیسے نعرے' لگتے ہیں کیوں خاص تمھیں


دس بارہ وَلگر نعـــــــروں سے' تقدیـــر بدل سکتی ہوتم ؟

دل کے خانے سے شوہر کی ' تصویر بدل سکتی ہو تم ؟


اونچی ہِیـل کی سَـینڈل سے' کیا" کے ۔ٹو " سَر کر پاؤ گی؟

چھوڑ زمین ۔۔۔ گَر اُڑنا ہے تو منہہ کے بَل گِـر جاؤ گی


کس بھول میں ہو تم آنٹی جی! کس خواب محل میں رہتی ہو؟



کیوں عزۤت تم کو راس نہیں' جـو ایســـے “جـــملے”کہتی ہو؟


خود اپنی عصــمت پَیروں میں' تم روند رہی ہو غیروں میں


ذلّت آمیز فســـــــانوں میں جیســے ہو قحبہ خــــــانوں میں


اپنی عزّت کرنا سیــــکھو ' پھــــــــــر نکلو تم بازاروں میں

ورنہ چَھپتی رہ جاو گی ' شــــــام کے سَستے اخباروں میں


Comments

Popular posts from this blog

Poetry New Urdu with pictures||Best ghazal and tea poetry

Best lovely poetry

English POEM DREAM motivation