Love ❤️ and sad 😭 poetry

Sad 😭 and love ❤️ poetry





 ہمارے خون کے پیاسے پشیمانی سے مر جائیں

اگر ہم ایک دن اپنی ہی نادانی سے مر جائیں


اذیت سے جنم لیتی سہولت راس آتی ہے

کوئی ایسی پڑے مشکل کہ آسانی سے مر جائیں


ادھوری سی نظر کافی ہے اس آئینہ داری پر

اگر ہم غور سے دیکھیں تو حیرانی سے مر جائیں


بنا رکھی ہیں دیواروں پہ تصویریں پرندوں کی

وگرنہ ہم تو اپنے گھر کی ویرانی سے مر جائیں


اگر وحشت کا یہ عالم رہا تو عین ممکن ہے

سکوں سے جیتے جیتے بھی پریشانی سے مر جائیں


کہیں ایسا نہ ہو یا رب کہ یہ ترسے ہوئے عابد

تری جنت میں اشیا کی فراوانی سے مر جائیں...!!!

______________***_____________

تمہاری مسکراہٹ میں مہکتی شام کا 

جادو 

تمہاری گفتگو میں موسم گل کی 

فسوں کاری 

تمہارے پیرہن پر خواہشوں کی تتلیاں 

رقصاں 

تمہارے رس بھرے ہونٹوں سے ہر دم 

پھوٹتے نغمے 

تمہارے خوبرو چہرے پہ یہ مستی بھری 

آنکھیں 

فضا میں دلکشی تقسیم کرتے خوشنما 

عارض 

حسیں شانوں پہ لہراتی ہوئی کالی 

سیاہ زلفیں 

تمہارے دل نشین پیکر کی یہ خوشبو 

بھری سج دھج


کسی جادو سے کیا کم ھے ...!!!!

_______________***____________


درد کی دل پہ حکومت تھی کہاں تھااس وقت

جب مجھےتیری ضرورت تھی کہاں تھا اس وقت


موت   کے  سکھ میں چلا   مجھے  دیکھنے  کو 

زندہ رہنے کی مصیبت تھی کہاں تھااس وقت


دل کے دریاؤں اب ریت ہےصحراؤں  کی 

جب مجھے تم سےمحبت تھی کہاں 

تھااس وقت

____________***____________

تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو تمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دو



یہ مانا میں کسی قابل نہیں ہوں ان نگاہوں میں برا کیا ہے اگر یہ دکھ یہ حیرانی مجھے دے دو



میں دیکھوں تو سہی دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہے کوئی دن کے لئے اپنی نگہبانی مجھے دے دو



وہ دل جو میں نے مانگا تھا مگر غیروں نے پایا ہے بڑی شے ہے اگر اس کی پشیمانی مجھے دے دو....

__________***___________

جانے والے اتنا بتا دو پھر تم کب تک آؤ گے

پھول بھی اب مرجھانے لگے ہیں، بولو کب اپناؤ گے


رات کی تنہائی میں جب بھی یاد ہماری آئے گی

نیند تمہاری اڑ جائے گی اور بہت گھبراؤگے


پیروں کی زنجیریں کاٹو اور ہمت سے کام بھی لو

ورنہ قید میں رہ کر یوں ہی جیون بھر پچھتاؤ گے


دنیا کی اک ریت پرانی، ملنا اور بچھڑنا ہے

ایک زمانہ بیت گیا ہے تم کب ملنے آؤ گے


اب نہیں آتا ہے سندیسہ کوئی تمہاری نگری سے

کس کو تھا معلوم کہ تم بیگانے سے ہو جاؤ گے


پھولوں کے دن بیت نہ جائیں آؤ آؤ آ بھی جاؤ

کب تک جھوٹے وعدوں سے تم اعظمؔ کو بہلاؤ گے

_____________***_____________






Comments

Popular posts from this blog

Poetry New Urdu with pictures||Best ghazal and tea poetry

Best lovely poetry

English POEM DREAM motivation