Urdu poetry with images And Islamic poetry

 Best poetry with images 


🍃🍃☘🌿🌿  
🍃🍃☘🌿🌿        

توحید و سنّت کے اجالے ہوں، شرک اور بدعت کے اندھیرے نہ ہوں ...

ایمان و اخلاص کے باغات ہوں، نفاق اور مفاد پرستی کے بیاباں نہ ہوں ...

یقین و تصدیق کے ٹھوس پہاڑ ہوں، الحاد اور زندقہ کے بھربھرے ٹیلے نہ ہوں ...

تسلیم و رضا کی نرم ہوائیں ہوں، تشکیک اور انکار کے طوفانی بگولے نہ ہوں ...

اطاعت و انقیاد کے سبزہ زار ہوں، بغاوت اور سرکشی کے چٹیل میدان نہ ہوں ...

توسط و اعتدال کے شفاف گہرے سمندر ہوں، غلو کے بھنور اور اِرجاء کی دلدلیں نہ ہوں ...

اسلامی شریعت کی بہاریں ہوں، شیطانی سلطنت کی خزائیں نہ ہوں ...

وفا کے پھول ہوں، جفا کے کانٹے نہ ہوں ...

سچائی کی کیاریاں ہوں، جھوٹ کی جھاڑیاں نہ ہوں ...

اخوّت کی سحر انگیز نیلی جھیل ہو، خود غرضی کا گندا غلیظ جوہڑ نہ ہو ...

مروت کی مہک ہو، بے رخی کی سڑاند نہ ہو ...

محبت کا گلزار ہو، نفرت کا آتش کدہ نہ ہو ...

اسلام کی ہریالی و تازگی ہو، کفر کی خشک سالی اور افسردگی نہ ہو ...

دین دار کی عزت اور دین کا غلبہ ہو، بے دین کی شوکت اور لادینیت کا حملہ نہ ہو ...

غرض: حق کی آبادی ہو، اور باطل کی ویرانی نہ ہو ...

...ایسے ماحول و معاشرے میں، فضا و سر زمین میں، اللہ ربّ العزت ہمیں اور آپ سب کو عید کی خوشیاں نصیب فرمائے ... آمین!🌹

______________***_______________

Comments

Popular posts from this blog

Poetry New Urdu with pictures||Best ghazal and tea poetry

Best lovely poetry

English POEM DREAM motivation